وزیراعظم نے اویس شاہ کی بازیابی پر سیکورٹی فورسز کو سراہا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ بازیاب
19 جولائی 2016 (09:30)
0

سندھ کے چیف جسٹس کے صاحبزادے اویس شاہ کو ٹانک کے قریب خفیہ معلومات پر مبنی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی تحویل سے بازیاب کرالیا گیا ہے ' کارروائی کے دوران تین دہشت گردہلاک ہوئے۔
اویس شاہ کو جواس وقت سیکورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں آج ان کے والدین کے پاس بھیج دیا جائے گا۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے اویس شاہ کی بازیابی پر سیکورٹی فورسز کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اس قسم کی کامیاب کارروائی پر تعریف کی مستحق ہیں۔وزیراعظم نے جسٹس سجاد علی شاہ کوبھی ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی ہے۔
بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کامیاب کارروائی کے لئے خفیہ اداروں اور سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سندھ کے چیف جسٹس کو ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد بھی دی ہے۔