معاون خصوصی نے کہا کہ کسی کو مجرم ثابت کرنے کیلئے اخباری تراشے اور فرضی بیانات ثبوت نہیں۔

عمران خان وزیراعظم کیخلاف ثبوت فراہمی میں ناکام رہے:مصدق
19 جنوری 2017 (21:58)
0

وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

جمعرات کی شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو مجرم ثابت کرنے کیلئے اخباری تراشے اور فرضی بیانات ثبوت نہیں ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان نے خود اثاثے چھائے، قوم سے جھوٹ بولا،ٹیکس چوری کی تاہم وہ دوسروں پر جھوٹے الزام لگا رہے ہیں۔