تیسرا ون ڈے:آسٹریلیا7وکٹوں سے کامیاب
19 جنوری 2017 (20:23)
0

پرتھ میں جمعرات کے روز تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر263 رن بنائے۔
آسٹریلیا نے ہدف 45 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ چوراسی رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون سمتھ108 رن بناکرمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
سیریز کا چوتھا میچ اتوار کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔