قمر جاوید باجوہ نے یقین دلایا کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے تجارت اور سرمایہ کاری کو فائدہ پہنچے گا۔

کراچی میں امن کی بحالی کیلئے مسلسل کوششیں جاری رہیں گی:آرمی چیف
19 جنوری 2017 (20:01)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لئے مسلسل کوششیں جاری رہیں گی۔
جمعرات کے روز کراچی میں تاجر برادری کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے تجارت اور سرمایہ کاری کو فائدہ پہنچے گا۔
اس سے پہلے کور اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں بری فوج کے سربراہ کوکراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔