پاکستان عالمی بینک کیساتھ ترقیاتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے: اسحاق ڈار
19 جنوری 2017 (19:53)
0

عالمی بینک میں پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر محمود کھوسہ سے آج اسلام آباد میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان عالمی بینک کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام کے حصول میں عالمی بینک کی معاونت کی معترف ہے۔