صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری، بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

file photo

مسعود خان ، زہری کا ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
19 جنوری 2017 (19:33)
0

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے جمعرات کے روز کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی۔انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت آزاد کشمیر اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ اقتصادی راہداری نے کشمیر اور بلوچستان کی اہمیت میں اضافہ کر دیا ہے کیونکہ یہ راہداری کے نقطہ آغاز اور اختتام ہیں۔
بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ کشمیری، بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں اور کشمیری اپنے بنیادی حق خودارادیت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔