وفد کے ارکان نے فاٹا میں اصلاحات سے متعلق موجودہ حکومت کے فیصلے کی تعریف کی

امن کی بحالی کے بعد قبائلی علاقوں ترقیاتی عمل کا آغاز کر دیا گیا: جھگڑا
19 جنوری 2017 (19:23)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی کے بعد ترقیاتی عمل کا آغازکر دیاگیا ہے۔انہوں نے آج پشاور میں مہمند ایجنسی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے قبائلی عوام کی مشاورت سے اصلاحات کی جارہی ہیں۔
وفد کے ارکان نے فاٹا میں اصلاحات سے متعلق موجودہ حکومت کے فیصلے کی تعریف کی ۔