اس سال ایک لاکھ اناسی ہزار سے زائد افراد، حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

پاکستانی حجاج کرام کے کوٹے میں اضافہ،معاہدے پر دستخط
19 جنوری 2017 (19:15)
0

اس سال پاکستانی حجاج کرام کے کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں آج پاکستان اور سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزراء کے درمیان سعودی عرب میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال ایک لاکھ اناسی ہزار سے زائد افراد، حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف جو ان دنوں سعودی عرب میں ہیں ، حج انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے مذاکرات بھی کررہے ہیں۔