بل گیٹس کی انسداد پولیو کیلئے پاکستانی کاوشوں کی تحسین۔
19 جنوری 2017 (17:41)
0

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے آج ڈیووس میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی ۔انہو ں نے پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی زبردست کامیابی کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ملک میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے گزشتہ تین سال کے دوران تندہی کے ساتھ کا م کیا ہے۔
بل گیٹس نے کہا کہ وہ آئندہ مہینوں میں پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ آئندہ نسلوں کے صحت مند مستقبل کویقینی بنایا جاسکے۔