اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر محمد شعیب خان نے کہا کہ سیاسی انتظامیہ ان لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے

File Photo

سیاسی انتظامیہ نے جنوبی وزیر ستان ایجنسی میں بے گھرافراد میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے
19 جنوری 2017 (17:12)
0

جنوبی وزیرستان ایجنسی کی سیاسی انتظامیہ نے ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے جن کے گھروں کو آپریشن راہ نجات میں نقصان پہنچا تھا۔ٹانک میں ایک تقریب میں جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیلSARWAKIE کے متاثرہ خاندانوں میں پانچ کروڑ اسی لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر محمد شعیب خان نے کہا کہ سیاسی انتظامیہ ان لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے جنہوں نے ملک کے پائیدار امن کی خاطر قربانیاں پیش کیں۔