نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ناروے اقتصادی تعاون ، سرمایہ کاری اور ترقی کے شعبوں میں شراکت دار ہے۔

حکومت امداد کی بجائے تجارتی اور اقتصادی تعاون پرتوجہ دے رہی ہے:وزیراعظم
19 جنوری 2017 (16:09)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت امداد کی بجائے تجارتی اور اقتصادی تعاون پرتوجہ دے رہی ہے ۔آج ڈیووس میں اپنے ناروے کے ہم منصب ارنا سولبرگ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ناروے اقتصادی تعاون ، سرمایہ کاری اور ترقی کے شعبوں میں شراکت دار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ناروے کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے  انہوں نے ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔