ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملائیشیا میانمار کے صوبے رکھائین میں انسانی امداد کی کوششوں اور سماجی بحالی کے منصوبوں میں تعاون کیلئے ایک کروڑ ملائیشین رنگٹ امداد دے گا۔

ملائیشیا کا میانمار کی حکومت پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف امتیازی کارروائیاں بند کرنے پر زور
19 جنوری 2017 (15:15)
0

ملائیشیا نے میانمار کی حکومت پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف امتیازی کارروائیاں اور حملے بند کرنے پر زور دیا ہے۔یہ مطالبہ ملائیشیا کے وزیراعظم داتوسری نجیب رزاق نے آج کوالالمپور میں روہنگیا مسلم اقلیت کی حالت زار کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میانمار کے صوبے رکھائین میں انسانی امداد کی کوششوں اور سماجی بحالی کے منصوبوں میں تعاون کیلئے ایک کروڑ ملائیشین رنگٹ امداد دے گا۔