خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانے کیلئے سیاسی قیادت کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کی قیادت کر رہی ہے۔

تحریک انصاف ملک کے آئینی اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: رہنمامسلم لیگ ن
19 جنوری 2017 (15:02)
0

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کے آئینی اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانے کیلئے سیاسی قیادت کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کی قیادت کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ان کی خواہشات کے مطابق فیصلہ نہ آنے کی صورت میں اداروں پر حملے کے عادی ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے انتخابی وعدے پورے کر رہی ہے جس سے وزیراعظم کی مقبولیت مزید مستحکم ہو گی اور اس مقبولیت سے عمران خان مضطرب ہیں۔