وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاہے کہ عمران خان اپنے کیس کی حمایت میں کچھ بھی پیش نہیں کر سکتے کیونکہ انہوں نے عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کیا۔

پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے:مریم اورنگزیب
19 جنوری 2017 (14:42)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت میں یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ وزیراعظم کا پانامہ پیپرز سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کیس کی حمایت میں کچھ بھی پیش نہیں کر سکتے کیونکہ انہوں نے عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ 2018 کے انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں۔