File Photo

معدنی وسائل سے قومی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے:شہباز
19 جنوری 2017 (11:09)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے معدنی وسائل سے قومی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے۔ وہ جمعرات کے روز لاہور میں معدنی وسائل کے محکمے کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت دوسرے ملکوں کے تجربات سے استفادہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
آج لاہور میں رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے اپنے مسائل کا حل اور ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست مسترد کر دی ہے۔