مخدوم علی خان نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز ان کے موکل کے زیر کفالت نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو تمام جائیداد اور اثاثوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

File Photo

پانامہ پیپرز کیس:وزیراعظم کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے
19 جنوری 2017 (10:25)
0

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بڑے بنچ نے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے آج اپنے دلائل مکمل کئے۔ اپنے دلائل میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز ان کے موکل کے زیر کفالت نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو تمام جائیداد اور اثاثوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

مخدوم علی خان نے کہا کہ تحائف کے علاوہ مریم نواز کے دوسرے ذرائع آمدن بھی تھے۔جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف کل اپنے دلائل دیں گے۔