File Photo

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات
19 جنوری 2017 (08:47)
0

گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ پشاور ڈویژنوں اوربالائی فاٹا میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر میں گیارہ ملی میٹر،پارہ چنا ر پانچ، میر خانی میں چار، چترال میں تین ،سیدو شریف ،پشاور اوردروش میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔
تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژنوں کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
پنجاب ،خیبرپختونخوا،اسلام آباد اوربالائی سندھ کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بدستور دھند چھائی ہے۔
جمعرات کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اورپشاور چھ
کراچی پندرہ
کوئٹہ منفی تین
گلگت اورمری منفی دو
مظفرآباد تین ڈگری سینٹی گریڈ