File Photo

بی بی سی نے پارک لین فلیٹس سے متعلق خبر شائع کرنیوالے رپورٹر کیخلاف تحقیقات شروع کردیں
19 جنوری 2017 (08:38)
0

برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں کے لندن کے پارک لین فلیٹس سے متعلق خبر شائع کرنے کیلئے بی بی سی کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے والے رپورٹر کیخلاف تحقیقات شروع کردیں ہے۔

بی بی سی کے قابل اعتماد ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بی بی سی انتظامیہ نے رپورٹر اطہر کاظمی پر پرانی خبر نشر کرکے پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے ہاتھوں میں کھیلنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ذریعے نے کہا کہ بی بی سی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مضمون میں کوئی نئی چیز نہیں ہے۔