پاکستان خطے میں ا من اور تعاون کا خواہاں ہے:وزیراعظم
19 جنوری 2017 (07:42)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ترقی اورغربت کے خاتمے کیلئے خطے میں ا من اور تعاون کا خواہاں ہے۔ وہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر سری لنکا کے وزیراعظم Ranil وکر ماسنگھے سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان جنوبی ایشیا میں عوام کے مشترکہ فائدے کیلئے خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کا خواہاں ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی علاقائی تعاون کی تنظیم کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور وہ اس کے منشور کی روشنی میں تمام اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔
نواز شریف نے کہاکہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے جو وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔
سری لنکا کے وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ دفاع اورتجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کااظہار کیا، انہوں نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرنے پرزوردیا۔