File Photo

حکومت نے تمباکو کی غیر قانونی پیدا وار روکنے کیلئے کئی اقدامات کئے:ڈار
19 جنوری 2017 (07:38)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے تمباکو کی غیر قانونی پیدا واراور سمگلنگ کو روکنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

وہ اسلام آباد میں برٹش امریکن ٹوبیکو کمپنی کے ایشیا بحر الکاہل ریجن کے ڈائریکٹر Jack Bowles کی قیادت میںایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
Jack Bowles نے کہاکہ پاکستان میں تمباکو کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کے خاتمے سے تمباکو کے قانونی کاروبار کو فائدہ ہوگا اور اس کاروبار سے ٹیکس کی باضابطہ وصولی کانظام یقینی بنایا جاسکے گا۔