File Photo

وزیراعظم سے علی بابا گروپ کے چیئرمین کی ملاقات
19 جنوری 2017 (07:35)
0

علی بابا گروپ کے چیئرمین Jack Ma نے بدھ کے روز Davos میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے Jack Ma نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں غیرملکی تاجروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے بے شمار مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بے شمار کمپنیاںعلی بابا گروپ سے فائدہ اٹھارہی ہیں اور وہ ای کامرس کو فروغ دینے کیلئے پاکستان میںسرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔
وزیراعظم نے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی۔