File Photo

امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے تباہ کن اثرات ہوں گے:اوباما
19 جنوری 2017 (07:19)
0

امریکی صدر براک اوبامہ نے کہاہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے تباہ کن اثرات ہوں گے۔

انہوں نے صدر کی حیثیت سے اپنی آخری پریس کانفرنس میں اس خدشے کااظہار کیا کہ اسرائیل فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل کے امکانات میں کمی آتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان کی انتظامیہ نے اسرائیلی آبادکاری کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ قرارداد کو اس لئے نہیں روکا کیونکہ دو ریاستی حل ہی امن کیلئے واحد طریقہ ہے۔