File Photo

پاکستان نے بھارت کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی پیش کش کی:ذکریا
19 جنوری 2017 (07:14)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارت کی سرکاری ایجنسیوں کے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے بلکہ بھارت کے ریاستی ادارے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے کی غرض سے بھارت میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے ہندو انتہا پسند تنظیموں کی بھی مدد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کو تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی پیش کش کی لیکن بھارت نے ہمیشہ بات چیت سے راہ فرار اختیار کی ہے۔