File Photo

راہداری منصوبے سے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا:شہباز
19 جنوری 2017 (07:09)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اوربلوچستان کو سب سے زیادہ پہنچے گا۔

انہوںنے ان خیالات کا اظہار جمعیت الحسنات انٹر کالج کوئٹہ اوربلوچستان کے دیگر اداروں کے اساتذہ اور طلباء کے ایک وفد سے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کے کوٹے میں اضافہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے اساتذہ اورطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے اور گوادر کے دس طلباء کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھیجنے کا اعلان کیا۔