ان کے فلم امراؤ جان ادا اور زینت میں نواب کے کردار سماجی فلموں میں بہترین کردار تصور کئے جاتے ہیں۔

ممتاز اداکار آغا طالش کی 18ویں برسی
19 فروری 2016 (11:48)
0

ممتاز اداکار آغا طالش کی  اٹھارویں برسی جمعہ کے روز منائی گئی۔ طالش آغا علی عباس قزلباش 1926 میں بھارت کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہوئے ۔ ممتاز اداکار کو پاکستان کا بہترین اداکار سمجھا جاتا ہے جنہوں نے کئی اہم فلموں میں قابل فراموش کردار ادا کئے ہیں۔

انہوں نے 1958 میں اسلامی فلموں دربار حبیب اور توحیدمیں یاسمین کے ساتھ بطور ہیرو کردار ادا کیا۔ ان کے فلم امراؤ جان ادا اور زینت میں نواب کے کردار سماجی فلموں میں بہترین کردار تصور کئے جاتے ہیں۔انہوں نے فلم بڑے میاں دیوانے میں بہترین مزاحیہ اور ٹائٹل رول ادا کیا۔ وہ آج کے دن 1998 میں لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔