احسن اقبال کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک جیسے ترقیاتی اہداف پاکستان کے وژن2025 کے بھی عکاس ہیں۔

اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف پاکستان کا ترقیاتی ایجنڈا قرار
19 فروری 2016 (18:05)
0

قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے طور پر اپنانے سے متعلق ایک قرارداد کی منظوری دی۔
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک جیسے ترقیاتی اہداف پاکستان کے وژن2025 کے بھی عکاس ہیں جن کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی ہے۔
قرارداد میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں ، نجی شعبے ، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ پر زور دیا گیا ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے مل کر کام کریں۔
ایوان کا اجلاس اب پیر شام چار بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔