نوازشریف نےکہاہےکہ آگے بڑھنےکاعمل جاری رہےگا اور ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

ملک میں سلامتی کی صورتحال کافی حد تک بہترہوئی ہے:وزیراعظم
19 فروری 2016 (14:16)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات کے باعث دہشت گردوں کی سرگرمیاں کم ہو ئی ہیں اور اب لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہیں۔وہ آج اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے سکولوں میں مونٹیسوری کلاسوں کے اجراء کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کے نتیجے میں سلامتی کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کا عمل جاری رہے گا اور ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔وزیراعظم نے معیاری تعلیم یقینی بنانے کیلئے نصاب میں بہتری لانے پر زور دیا۔
نواز شریف نے کہا کہ طلباء مستقبل کے رہنماء ہیں اور انہیں ملک کی ترقی اور روشن مستقبل کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔