امورخارجہ کے مشیرنے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف شاہراہوں کی ترقی کا نیٹ ورک ہے بلکہ مجموعی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے جامع لائحہ عمل فراہم کرتا ہے۔

پاکستان اورچین کےدرمیان مثالی اورمنفرد تعلقات قائم ہیں:سرتاج عزیز
19 فروری 2016 (11:39)
0

امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی اور منفرد تعلقات قائم ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف شاہراہوں کی ترقی کا نیٹ ورک ہے بلکہ یہ مجموعی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے جامع لائحہ عمل فراہم کرتا ہے۔

مشیر خارجہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے چین کے صدر شی کی پاکستان کے ساتھ گہرے روابط کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر چین کے سفیرسن ویڈونگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے باہمی اعتماد کو دونوں ملکوں کی عوام کے فائدے میںتبدیل کردیں۔


انہوںنے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پرجامع اوربھرپوراندازمیں عملدرآمد کیاجاناچاہئیے اور ہر مشکل وقت میںپوری اترنے والی پاک چین دوستی کو آگے بڑھایا جا سکے اور تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔