بھارتی حکام نےکشمیریوں کوہراساں کرنےکاسلسلہ بندنہ کیاتواحتجاجی پروگرام شروع کریںگے:حریت رہنما
19 فروری 2016 (15:34)
0

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ اگر بھارتی حکام نے بھارت میں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو احتجاجی پروگرام شروع کریں گے۔سرینگر میں بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ایک تقریب میں تنازع کے نتیجے میں پروفیسر عبدالرحمان گیلانی اور کشمیری طلباء کو قربانی کا بکرا بنایا جا سکتا ہے۔حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ آر ایس ایس کی ہدایت پر دہلی پولیس نے کشمیری طلباء کی زندگیاں جہنم بنا دی ہیں۔


جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی یہ پرانی عادت ہے کہ کشمیریوں کو ڈراتے اور دھمکاتے رہتے ہیں۔