نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی بروقت اور درست فیصلوں کے ذریعے اپنی فلاح وبہبود کے کاموں کے لئے سرکاری حکام سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

 وفاقی بیورو کریسی میں اہم تبدیلیوں کی منظوری،عمران گردیزی سیکرٹری اطلاعات مقرر
19 فروری 2016 (11:32)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں سول ملازمین کا اہم کردار ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں حال ہی میں گریڈ بائیس میں ترقی پانےوالے افسروں سےخطاب کررہے تھے۔نواز شریف نے کہا کہ عوام کی بروقت اوردرست فیصلوں کےذریعے اپنی فلاح وبہبود کےکاموں کےلئےسرکاری حکام سےبڑی توقعات وابستہ ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد قانون کی پاسداری اور عوام کی خدمت ہونا چاہئے اور اس مقصد کیلئے ہمیں ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرنا چاہئے۔وزیراعظم نے کہا کہ سول ملازمین کی ترقی میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی اور رویے کو ترقیوں کا معیار بنایا گیا ہے۔

  سید عمران گردیزی کو اطلاعات ، نشریات اور قومی ورثے کا وفاقی سیکرٹری مقرر کیاگیا ہے ۔
وہ اس وقت ریڈیوپاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کے طورپر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
سید عمران گردیزی انفارمیشن سروس کے سینئر افسر ہیں انھیں اس شعبے میں اہم اور وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے انھیں ذرائع ابلاغ میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے۔
وہ وزیراعظم کے پریس سیکرٹری ، پرنسپل انفارمیشن افسر، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ ، جنرل منیجرپی آئی اے ، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے اورلندن میں ہائی کمیشن میں منسٹر پریس اور ہانگ کانگ میں پریس اتاشی فائز رہ چکے ہیں۔
2003 میں اے پی این ایس نے سید عمران گردیزی کو پاکستان کے بیسٹ میڈیا منیجر ایوارڈ سے بھی نوا زا تھا ۔

سید عمران گردیزی کو اطلاعات ونشریات کا وفاقی سیکرٹری مقرر کیاگیا ہے وہ اس وقت ریڈیوپاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
ڈاکٹر شجاعت کو سپیشل سیکرٹری خزانہ، خالد مسعود کوسیکرٹری مواصلات ، پیربخش جمالی کو سیکرٹری محتسب ، ابوعاکف کوموسمیاتی تبدیلی کا سیکرٹری ، عابد جاوید کو سیکرٹری فوڈ سیکورٹی اورشعیب صدیقی کو امورداخلہ کا سپیشل سیکرٹری مقرر کیاگیا ہے ، حسن اقبال کو وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور ترقیاتی ڈویژن کا سیکرٹری ، ہمایوں خان کو سیکرٹری تعلیم اور عبدالجبار کو قومی اسمبلی کا سیکرٹری مقرر کیاگیا ہے۔
اعجاز علی خان سیکرٹری نارکوٹکس ہوںگے ۔
اطلاعات ونشریات کی ایڈیشنل سیکرٹری صبامحسن کوریڈیوپاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے ان تقرریوں کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں نوٹی فیکیشن جلد جاری کردیاجائے گا ۔
فارن سروس کے چار افسروں کو گریڈ بائیس میں ترقی دی گئی ہے ان میں محمد نعیم ، سید ابن عباس، نغمانہ ہاشمی اورسید ابرارحسین شامل ہیں۔
پاکستان آڈٹ اینڈ کاونٹس سروس کے جاوید جہانگیر اور شگفتہ خانم کو بھی اسی گریڈ میں ترقی دی گئی ہے ۔
ان لینڈ ریوینیوسروس کے رانا سیرت اور رخسانہ یاسمین پاکستان کسٹمز سروس کے نثار محمدخان اور روزخان برکی اور کامرس گروپ کے نصرت اقبال جمیشد کو بھی گریڈ بائیس میں ترقی دی گئی ہے ۔
پولیس سروس کے شیخ نسیم الزمان ، شوکت حیات ، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر احسان غنی اور محمد اقبال اورسیکرٹریٹ گروپ کے عبدالمالک غوری ، عامر حسن اور ڈاکٹر ندیم شفیق ملک بھی گریڈ بائیس میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں ۔