اقتصاد ی راہداری بارے پارلیمانی کمیٹی کااجلاس
19 فروری 2016 (20:52)
0

پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز اسلام آباد میں سینیٹر مشاہد حسین سید کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزیرخزانہ سید مرادعلی شاہ کو اجلاس میں حکومت سندھ کی نمائندگی کی ذمہ داری دی تھی اور انہوں نے اقتصادی راہداری سے متعلق امور پر صوبے کانکتہ نظر پیش کیا ۔
انہوں نے تھر کے کوئلے کی برآمد کیلئے خصوصی ٹرمینل بنانے کیلئے کیٹی بندر پربندرگاہ قائم کرنے اور ریل کی پٹڑی بچھانے کی تجویز پیش کی سینٹر مشاہد حسین سید نے جہاز رانی اور بندرگاہوں کی وزارت کو منصوبے کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین کو حکومت سندھ سے مشاورت کرنے کی ہدایت تاکہ مستقبل میں تھر میں بجلی گھر قائم کیاسکے ۔
پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے خیبرپختونخوا میں سکھی کناری پن بجلی گھر منصوبے کے مسئلے کے جلد حل کی غرض سے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے درمیان رابطے کیلئے دورکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ۔