وزیر داخلہ نے جیریز اور لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کے درمیان معاہدے میں بے ضابطگیوں پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ویزادرخواست گزاروں سے زائد رقم کی وصولی قابل مذمت ہے:نثار
19 فروری 2016 (20:34)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثا رعلی خان نے پاکستانی ویزہ کے حصول کے حوالے سے جیریز اور لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کے درمیان معاہدے میں بے ضابطگیوں پرشدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے ایک بیان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ہدایت کی کہ وہ گزشتہ حکومت کی طرف سے کیے گئے اس معاہدے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرے ۔
وفاقی وزیر نے داخلہ اور خارجہ امور کی وازارتوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اب کوئی پاکستانی ہائی کمشنر یا سفیر ایسے کسی بھی عوام مخالف معاہدے پر دستخط نہ کرے جو کسی اور کے مالی مفادات کوتحفظ دیتا ہو۔
انہوں نے کہاکہ درخواست گزاروں سے پاکستانی ویزہ کے حصول کیلئے زائد رقم لینا قابل مذمت اور غیرضروری ہے ۔
چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ اس امر کا بھی جائزہ لیاجاناچاہیے کہ آیا پاکستان اس معاہدے کو ختم کرسکتا ہے یا نہیں ۔