وزیرخزانہ نےسویڈن کےسرمایہ کاروں کوپاکستان کےانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئےانہیں مراعات فراہم کرے گی: اسحق ڈار
19 فروری 2016 (12:52)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری اور معاشی استحکام سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں سویڈن کے سفیر ٹامس روزینڈر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے سویڈن کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔


انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے انہیں مراعات فراہم کرے گی اور خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے۔