امداد کی پہلی کھیپ ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا حصہ ہے جس کا پاکستان نے تاجکستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقے گورنوبدخشاں کے لئے اعلان کیا تھا۔

پاکستان کی تاجکستان میں زلزلےسےمتاثرہ افرادکیلئےامدادکی فراہمی
19 فروری 2016 (13:11)
0

پاکستان نے تاجکستان کے علاقے گورنوبدخشاں میں زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی کھیپ بھیجی ہے۔تاجکستان میں پاکستان کے سفیر طارق اقبال سومرو نے امدادی سامان تاجکستان کے نائب وزیر کے حوالے کیا۔امداد کی پہلی کھیپ ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا حصہ ہے جس کا پاکستان نے تاجکستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقے گورنوبدخشاں کے لئے اعلان کیا تھا۔


یہ امداد گندم ، موسم سرما کیلئے ضروری سامان کی کٹس اور خیموں پر مشتمل ہے۔امدادحوالےکرنے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےتاجکستان کےنائب وزیرنےپاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجکستان پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔