کنیہا کمار نے ماتحت عدالت میں گزشتہ سماعت پر افراتفری کے بعدسپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ نےبغاوت کےالزام میں گرفتارطلباءرہنماء کی ضمانت مستردکردی
19 فروری 2016 (15:24)
0

بھارتی سپریم کورٹ نے آج طلباء یونین کے ایک رہنماء کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جسے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد ملک بھر کی یونیورسٹیوںمیں مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔کنیہا کمار نے ماتحت عدالت میں گزشتہ سماعت پر افراتفری کے بعدسپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔


کمار کے خلاف کیس استعماری دور کے بغاوت کے قانون کے تحت دائر کیا گیا ہے جس سے اس بات کو تقویب ملی ہے کہ مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں خوف کی فضاء پیدا کر رہی ہے اور اقلیتی گروہوں کو نشانہ بنانے کے لئے انتہائی قوم پرست ایجنڈے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔