یورپی یونین نے ترکی کیلئے پناہ گزینوں کو اپنی سرزمین پر پناہ دینے کیلئے تین ارب تیس کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

یورپی یونین کامارچ میں ترکی کے ساتھ غیرمعمولی اجلاس طلب
19 فروری 2016 (12:23)
0

یورپی یونین نے مارچ کے اوائل میں ترکی کے ساتھ ایک غیرمعمولی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ یونان میں بحیرہ آژ کے راستے تارکین وطن کی آمد کو روکا جا سکے۔یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈٹسک نے آج برسلز میں کہا ہے کہ کونسل کا ترکی کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


یورپی یونین نے ترکی کیلئے پناہ گزینوں کو اپنی سرزمین پر پناہ دینے کیلئے تین ارب تیس کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔تقریباً بیس لاکھ افراد جن میں زیادہ تر شامی باشندے شامل ہیں یورپ پہنچے ہیں جس سے یورپ کے لئے جنگ عظیم دوم کے بعد پناہ گزینوں کا سب سے بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے۔