وفاقی وزیر نے یقین ظاہر کیاکہ چیف الیکشن کمشنرضابطہ اخلاق پرعملدرآمد میں اپنا کردارادا کرینگے ۔

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر،منصفانہ انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی:برجیس
19 فروری 2016 (21:45)
0

امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے علاقے میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔

انہوں نے ایک بیان میں تمام سیاسی جماعتوں پرزوردیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے کمیشن سے تعاون کریں۔
انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ چیف الیکشن کمشنر انتخابی فہرستوں کوکمپیوٹرائزڈ کرنے اور ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد میں اپنا کردارادا کریںگے ۔