وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت علاقے کے کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے نئے منصوبے شروع کرنے کا پروگرام بنارہی ہے ۔

اقتصادی راہداری کے تحت بلوچستان میں نئے صنعتی زون قائم کئے جائینگے:جام کمال
19 فروری 2016 (19:26)
0

پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیرمملکت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بلوچستان میں نئے صنعتی زون قائم کئے جائیںگے ۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سنٹر میں بلوچستان کے کاشت کاروں کیلئے پیشہ وارانہ مہارت کی ترقی کے پروگرام کے تحت زراعت اور جنگلی حیات کے تربیتی کورس کے دوسرے بیچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت علاقے کے کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے نئے منصوبے شروع کرنے کا پروگرام بنارہی ہے ۔