بری فوج کے سربراہ نے تمام ترقیاتی منصوبوں کیلئے پرامن ماحول یقینی بنانے کی ضرورت پر زوردیا ۔

 جنرل راحیل کا اقتصادی راہداری کوہر قیمت پر تحفظ دینے کے عزم کا اعادہ
19 فروری 2016 (17:59)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری اور اس پرکام کرنے والے اہلکاروں کوتحفظ فراہم کرنے کے فوج کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
انہوں نے یہ بات راہداری کی سیکورٹی کیلئے قائم کئے گئے نئے خصوصی سیکورٹی ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کے دورے پر کہی ۔
انھیں نئی قائم کی گئی فورس کے حوالے سے پیش رفت اور اقتصادی راہداری سے متعلق رکھنے والے سیکورٹی کے مختلف پہلوئوں پربریفنگ دی گئی ۔
جنرل راحیل نے کہاکہ یہ پاکستان کی قسمت تبدیل کرنے والا منصوبہ ہے اوراس سے ملک کے عوام کی زندگی کامعیار بلند ہوگا ۔
انہوں نے اقتصادی راہداری کوکامیاب اورتمام لوگوں کیلئے فائدہ مند بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر فریقوں کے ساتھ ملکر ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔
بری فوج کے سربراہ نے تمام ترقیاتی منصوبوں کیلئے پرامن ماحول یقینی بنانے کی ضرورت پر زوردیا ۔