وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں بین الوزارتی اجلاس میں پابندیاں ختم کرنے کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی۔

پاکستان نے ایران پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں
19 فروری 2016 (21:51)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے ایران پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں۔
اس سلسلے میں جمعہ کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں بین الوزارتی اجلاس میں پابندیاں ختم کرنے کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی۔
اس سلسلے میں اجلاس کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے تحت پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات سمیت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، بینکنگ، فنانس اور تو انائی کے شعبوں میں تعلقات کا بھی ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے نوٹیفکیشن کے بعد ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیوں سے متعلق پچھلے تمام نوٹیفکیشنز منسوخ کر دیئے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان بینکنگ، فنانس، انڈسٹری اور توانائی سمیت تمام سیکٹروں میں سرمایہ کاری و تعاون کیلئے دو طرفہ اور کثیر الجہتی انتظامات کا راستہ ہموار ہو گیا۔