نوازشر یف نے کہا کہ آگے بڑھنے کا عمل جاری رہے گا،ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا۔

سلامتی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی :وزیراعظم
19 فروری 2016 (17:55)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات کے باعث دہشت گردوں کی سرگرمیاں کم ہو ئی ہیں اور اب لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہیں۔

وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے سکولوں میں مونٹیسوری کلاسوں کے اجراء کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کے نتیجے میں سلامتی کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کا عمل جاری رہے گا اور ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے معیاری تعلیم یقینی بنانے کیلئے نصاب میں بہتری لانے پر زور دیا تعلیم کے شعبے میں بہتری مسلم لیگ ن کی حکومت کے منشور کا حصہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی سکولوں میں تزئین وآرائش اور سہولتوں کو جدید بنانے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیںتعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت بائیس سکولوں کو جدید بنایاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیبارٹریوں اور لائبریریوںکو جدید سہولتوں سے آراستہ ہونا چاہئیے اور طلباء کو کھیلوں کی بہتر سہولتوں تک رسائی ہونی چاہئیے۔
نواز شریف نے کہا کہ طلباء مستقبل کے رہنماء ہیں اور انہیں ملک کی ترقی اور روشن مستقبل کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔