اقوام متحدہ نے کنٹرول لائن پر سویلین افراد کو ہلاک کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے وحشیانہ استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے
19 اگست 2017 (18:07)
0

پاکستان اقوام متحدہ کے دنیا بھر میں امن مشنوں میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کو آرڈینیٹر نیل بوہنے نے ریڈیو پاکستان کے خصوصی نمائندہ جاوید خان جدون کو انسانی ہمدردی کے دن کو منانے کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوجی دستوں نے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کے تحفظ اور امداد کی فراہمی کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
Neil Buhne نے کہاکہ اقوام متحدہ کو کنٹرول لائن پر بے گناہ شہریوں کے قتل پر گہری تشویش ہے۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے کنٹرول لائن کے دونوں طرف حقائق کی چھان بین اور صورتحال جاننے کے لئے ایک مشن بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔
انسانی امور سے متعلق رابطے کے بارے میں آفس کے سربراہ Heli Uusikyla نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے عارضی طورپربے گھر کی بحالی کیلئے پاکستان کی امداد جاری رکھے۔