وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان' امریکہ' یورپی یونین 'جاپان سمیت تقریباً ستاون ممالک کو آم برآمد کرتا ہے۔

حکومت آم کے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے:بوسن
19 اگست 2016 (18:13)
0

قومی تحفظ خوراک کے وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں آم کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔
ٹھٹھہ میں جمعہ کے روز آٹو میٹڈ مینگو  گریڈرزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت برآمدی معیار پر پورا اترنے والے آم کی پیداوار کے لئے آم کے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان' امریکہ' یورپی یونین 'جاپان 'آسٹریلیا اور جنوبی کوریا سمیت تقریباً ستاون ممالک کو آم برآمد کرتا ہے۔