جامع سکیورٹی کیلئے رینجرز کو پولیس سے تعاون کی ہدایت۔

وزیر داخلہ کی سپریم کورٹ اور ملحقہ علاقوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
19 اپریل 2017 (22:13)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو کل سپریم کورٹ اور اسکے ملحقہ علاقوں کی رینجرز کے ذریعے مکمل سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی عمارت میں صرف ان افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن کے پاس سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی طرف سے جاری پاس یا سیکورٹی کارڈز ہوں گے۔
انہوں نے رینجرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ جامع سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے پولیس سے تعاون کریں۔