امریکی وزیر دفاع کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، دفاعی شعبے میں تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال
19 اپریل 2017 (20:27)
0

امریکی وزیر دفاعJAMES MATIS نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعو د سے بدھ کو ریاض میں ملاقات کی۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک خصوصاً دفاع کے شعبے میں تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور واقعات بھی زیرغور آئے۔