وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ یکم مئی کے بعد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

کل سے لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوجائے گی،خواجہ آصف
19 اپریل 2017 (20:17)
0

پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے موجودہ بحران پراگلے 8 سے10 دن میں قابو پالیا جائے گا۔
طویل لوڈشیڈنگ کے بارے میں بدھ کے روز قومی اسمبلی میں ایک توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کی ترسیل کی صورتحال میں کل سے بتدریج بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔
خواجہ آصف نے کہاکہ دوہزار دو سو میگاواٹ کے بجلی گھر مرمت کے لئے بند ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یکم مئی کے بعد غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب اوررسد میں فرق پانچ ہزار دو سو میگاواٹ ہے جبکہ رواں سال کے آخر تک چھ ہزار چار سو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔
ایک سوال پر وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ چاول کی برآمد میں اضافہ ہورہا ہے اورپاکستانی چاول کے لئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔