خاتون اول محمودہ ممنون حسین نے کہا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ملک کے مختلف علاقوں میں کینسر کے علاج کے لئے 20 سینٹر قائم کیے ہیں

19 اپریل 2017 (20:16)
0

خاتون اول محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کینسر سے بچائو اور اس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں کینسر واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ملک کے مختلف علاقوں میں کینسر کے علاج کے لئے 20 سینٹر قائم کیے ہیں۔
خاتون اول نے کہا کہ وزیراعظم صحت پروگرام بھی کینسر کے سینکڑوں مریضوں کو بیماری سے لڑنے کے لئے امداد فراہم کررہا ہے۔
اس موقع پر ایوان صدر میں ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔


comments powered by Disqus