نوازشریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو مکافات عمل کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

مسلم لیگ نے ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کئے،وزیراعظم
19 اپریل 2017 (18:37)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے ہمیشہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کئے ہیں اور وہ آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب ہو گی۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں مسلم لیگ نون سندھ کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سندھ کا دورہ کرنا مسلم لیگ نون کا حق ہے اور جنہوں نے صوبے کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا انہیں مکافات عمل کے لئے تیار رہنا چاہئیے۔
نواز شریف نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں اور سندھ بھرمیں ترقی یافتہ ، خوشحال اور روشن پاکستان کا پیغام عام کریں۔
نواز شریف نے پارٹی کے صوبائی صدر بابو سرفراز خان جتوئی سے کہا کہ وہ صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز یقینی بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ پروگرام شروع کریں
وزیراعظم نے سندھ کے عوام کی سماجی اور اقتصادی صورتحال بہتر بنانے کیلئے شہری ، طبی اور تعلیمی سہولتوں کی فراہم کا عزم ظاہر کیا۔