file photo

یورپ ،سکارف پر پابندی کو سیکورٹی تحفظات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے جو درست نہیں:او آئی سی
19 اپریل 2017 (18:18)
0

اسلامی تعاون تنظیم کے مبصرین نے ایک نئی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپ میں نقاب ، سر کے سکارف ، حجاب اور برقع کے رحجان پر پابندی خصوصی توجہ کی متقاضی ہے۔
رپورٹ میں اس بات پر افسوس ظاہر کیا گیا کہ کم از کم بارہ یورپی ممالک نے مسلم شناخت کی ان علامات پر جزوی یا مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور یہ طرز عمل اس بات کا عکاس ہے کہ یورپ میں سکارف پر مکمل پابندی کو سیکورٹی تحفظات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے جو درست نہیں۔