سردار ایازصادق نے کہاکہ پارلیمنٹ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو درپیش مسائل متعلقہ محکموں کے تعاون سے حل کئے جائیں گے

file photo

میڈیا پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد کرے:ایاز صادق
19 اپریل 2017 (16:44)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق نے ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے مثبت اور اعتدال پسند تشخص اجاگر کرنے میں مدد کرے۔
وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لینے کی تقریب میں اظہارخیال کررہے تھے۔
سردار ایازصادق نے کہاکہ پارلیمنٹ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو درپیش مسائل متعلقہ محکموں کے تعاون سے حل کئے جائیں گے۔